
قومیں میزائل اور بم سے نہیں فتنے کی وجہ سے تباہ ہوتی ہیں
ہم نے دشمن ملک سے جنگ جیتی، کچھ لوگوں نے وردی کو جلایا جبکہ وردی نے ملک کی حفاظت کی، ان کے اپنے بچے باہر ہیں اور لوگوں کے بچوں سے ملک کا نقصان کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 30 مئی 2025
23:56

(جاری ہے)
مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لیہ سپورٹس سٹیڈیم میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کیلئے ہونہار سکالر شپ فیز ٹو اور لیپ ٹاپ سکیم کا خود چیک تقسیم کرکے باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا طالبات نے تقریب میں پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔
یونیورسٹی آف لیہ کی طالبہ حنا محمود نے اشعار پڑھ کروزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو منظوم خراج تحسین پیش کیا۔ طلبہ نے چیف مقدمی نعرے لگائے اور پنڈال دیر تک پرجوش تالیوں سے گونجتا رہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کو گلے سے لگا یا اور بچوں کے ساتھ خود سیلفیاں بنائیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نشستوں پر جاکر ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر سے ملاقات کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کو روایتی شال بھی پہنائی گئی۔ ”پنجاب دی پگ…… پنجاب دی دھی رانی دے سنگ“ طالبہ نے پنسل سکچ پر کیپشن لکھا۔ درجنوں طلبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کوہاتھ سے بنے پنسل سکچ اور پورٹریٹ پیش کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ کو تحائف پیش کئے۔ سٹوڈنٹ میوزک سوسائٹی لیہ اور ڈی جی خان کے طلبہ نے ملی نغمہ ”اے میرے نوجواں، تم ہی بنیان مرصوص بن کر رہو“ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شاباش دی اور طالبات کو گلے لگا لیا، تصویر بھی بنوائی۔ تقریب میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے طلبہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے کہنے پر نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار”ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن“کی متاثر کن ویڈیو پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی لیہ امیرا بیدار کو سٹیج پر بلا کر شاباش دی۔ ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور کے طلبہ و طالبات میں 1,645 لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔ 586 لیپ ٹاپ ڈی جی خان ڈویژن کی سرکاری یونیورسٹیز، 199 میڈیکل کالج اور 860 لیپ ٹاپ کالجز کے طلبہ کو دئیے گئے۔ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے فیز ٹو کے تحت ڈی جی خان ڈویژن کے1,696 طلبہ کو ایک کروڑ 93 لاکھ روپے ملے۔ ڈی جی خان ڈویژن کی 414 سکالرشپس سرکاری جامعات، 62 سکالرشپس میڈیکل کالج اور 1,220 سکالرشپس کالجز کے طلبہ کو دئیے گئے۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے کھنڈروں سے بلند ہوتی امید کی دھنیں
-
مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس
-
انہوں نے الیکشن چوری کا پورا پلان بنایا ہوگا، آپ لوگ چوکنا رہیں
-
حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ
-
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی تیز کردی ہے
-
بنگلہ دیشی سپورٹس جرنلسٹس کا لاہور پریس کلب کا دورہ
-
حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشتگرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا
-
پاکستانی تاریخ میں قائداعظم کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اصولوں پر کھڑے ہیں
-
اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 55 روپے کی کمی کردی
-
ایشین ایتھلیٹکس: پاکستان نے نصف صدی بعد گولڈ میڈل جیت لیا
-
بلوچستان کی محرومیوں پر توجہ دیں گے، شہباز شریف
-
یہ جنگ مختصر لیکن انتہائی خطرناک تھی، ہم نے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.