
پھیپھڑوں کی متعدی بیماری کے خلاف ویکسین منظور
یو این
ہفتہ 31 مئی 2025
02:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 31 مئی 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پھیپھڑوں میں انفیکشن کو روکنے کے لیے دو نئی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے جس سے لاکھوں زندگیوں کو تحفظ ملے گا۔
پھیپھڑوں کی نالیوں میں انفیکشن (آر ایس وی) چھوٹے بچوں میں سانس کی شدید بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ ہے جس سے ہر سال پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
ایسی 97 فیصد اموات کم اور متوسط درجے کی آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔
اگرچہ 'آر ایس وی' ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کر سکتی ہے لیکن یہ بہت چھوٹے بالخصوص قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے لیے کہیں زیادہ نقصان دہ ہے۔
(جاری ہے)
حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کا تحفظ
'ڈبلیو ایچ او' نے اس مرض کے خلاف جو ویکسین استعمال کرنے کی سفارش کی ہے ان میں ایک حاملہ خواتین کو حمل کے 28 ویں ہفتے سے زچگی تک دی جائے گی تاکہ نومولود بچوں کو بیماری سے تحفظ مل سکے۔
دوسری ویکسین چھوٹے بچوں کے لیے ہے۔ یہ انہیں ایسی اینٹی باڈیز کی صورت میں دی جائے گی جو ایک ہفتہ بعد جسم کو تحفظ مہیا کرنا شروع کر دیتی ہیں اور ان کا اثر پانچ ماہ تک رہتا ہے۔'ڈبلیو ایچ او' نے دنیا بھر میں چھوٹے بچوں کی بڑی تعداد کے 'آر ایس وی' سے متاثر ہونے کی وجہ سے تمام ممالک کو سفارش کی ہے کہ وہ دونوں میں سے ایک ویکسین کا بڑے پیمانے پر استعمال یقینی بنائیں۔
کیٹ او برائن کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین 'آر ایس وی' کے خلاف جنگ میں مثبت نتائج دے سکتی ہیں اور ان کی بدولت مرض کی شدت اور اس سے ہونے والی اموات میں کمی آئے گی اور دنیا بھر میں لاکھوں چھوٹے بچوں کی زندگی کو تحفظ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے کھنڈروں سے بلند ہوتی امید کی دھنیں
-
مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس
-
انہوں نے الیکشن چوری کا پورا پلان بنایا ہوگا، آپ لوگ چوکنا رہیں
-
حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ
-
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی تیز کردی ہے
-
بنگلہ دیشی سپورٹس جرنلسٹس کا لاہور پریس کلب کا دورہ
-
حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشتگرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا
-
پاکستانی تاریخ میں قائداعظم کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اصولوں پر کھڑے ہیں
-
اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 55 روپے کی کمی کردی
-
ایشین ایتھلیٹکس: پاکستان نے نصف صدی بعد گولڈ میڈل جیت لیا
-
بلوچستان کی محرومیوں پر توجہ دیں گے، شہباز شریف
-
یہ جنگ مختصر لیکن انتہائی خطرناک تھی، ہم نے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.