
سیاسی لیڈرشپ 4، 5لاکھ بندہ اکٹھا کرنے کی عمران خان کو غلط معلومات دے رہی ہے
اگر چار پانچ لاکھ بندہ اکٹھا ہوجائے گاتو پھرکسی سے بات کرنے کی ضرورت کیا ہے؟ پی ٹی آئی لیڈرشپ سے تحریک بھی نہیں چل رہی اور بات چیت بھی نہیں ہورہی۔ رہنماء پی ٹی آئی فیصل چوہدری
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 30 مئی 2025
21:45

(جاری ہے)
پارٹی کی لیڈرشپ بالکل سنجیدہ نہیں ہے، سیاسی لیڈرشپ عمران خان کو غلط معلومات دے رہی، کہتے کہ چارپانچ لاکھ بندہ اکٹھا ہوجائے گا، اگر چار پانچ لاکھ بندہ اکٹھا ہوجائے گاتو پھر بات کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟سیاست بڑا سنجیدہ معاملہ ہے، موجودہ سیاسی لیڈرشپ سے تحریک بھی نہیں چل رہی اور بات چیت بھی نہیں ہورہی۔
عمران خان کو جیل میں جو انفارمیشن دی جاتی ہے وہ جیل میں اس کے مطابق ہی فیصلے کریں گے۔ مزید برآں پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی ۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاملات پر ہم کسی سے بھی مذاکرات کرسکتے ہیں البتہ اقتدار میں موجود جماعتوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ ہم نے پہلے بھی حکومت کی غیرسنجیدگی کے باعث مذاکرات ختم کئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے سے سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم فیصلہ کا اختیار رکھنے والوں سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ اگر شہباز شریف فیصلے کرسکتے ہیں تو ان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم خود کسی کے رحم و کرم پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت سے مذاکرات برائے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔
مزید اہم خبریں
-
دولت کے لالچ میں قدرت کے انتقام کو دعوت دو گے تو پھر آسمان پھٹ پڑتا ہے
-
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
-
"ہر پتھر کے نیچے ایک مکان ہے"
-
سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں 100 فیصد اضافہ
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
حکومت نے سستی چینی کی بولی مسترد کر کے مہنگی چینی خریدنے کی بولی منظور کر لی
-
فچ نے پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک ہونے کی پیشگوئی کردی
-
ناروے کے ویلتھ فنڈ سے چھ اسرائیلی کمپنیوں کا اخراج
-
تباہ کن سیلاب، خدا کا عذاب یا انسانی کوتاہی؟
-
آئی ایم ایف سے 13 لاکھ ڈالرز ملنے کا امکان ہے، ٹیم ستمبر میں پاکستان آ رہی ہے
-
پنجاب پولیس کا سب سے بڑا پروموشن بورڈ، 406 افسران ترقی پا گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.