حجرہ شاہ مقیم ،تھانے میں غیر حاضری پر خاتون اہلکار سمیت دو معطل

ڈی پی او نے دورہ کیا تو خاتون وکٹم سپورٹ آفیسر اور پی ایس اے غیر حاضر تھے

بدھ 28 مئی 2025 12:13

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے تھانہ چورستہ میاں خاں کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، جہاں ناقص صفائی اور ریکارڈ کی عدم تکمیل پر ایس ایچ او سے وضاحت طلب کی گئی، جبکہ غیر حاضری پر خاتون وکٹم سپورٹ آفیسر اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ڈی پی او نے تھانے کے فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی مدد کو عبادت سمجھ کر انجام دیں اور عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ڈی پی او راشد ہدایت نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان، مال اور عزت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تھانوں کے دوروں کا مقصد پولیس کارکردگی کا جائزہ لینا اور خدمات میں بہتری لانا ہے۔

متعلقہ عنوان :