
مادرِ ملت فاطمہ جناح کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل
مادر ملت کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کے اجرا کیلئے تین تاریخوں پر غور کیا جا رہا ہے، ہدایتکار
بدھ 28 مئی 2025 12:34

(جاری ہے)
پہلے سیزن میں سنہ 1910 کے واقعات سے شروع کیا گیا ہے۔
پہلے سیزن میں مادر ملت کا کردار سندس فرحان نبھائیں گی جب کہ تیسرے اور آخری سیزن میں فاطمہ جناح کے روپ میں سمیعہ ممتاز نظر آئیں گی۔تاہم دوسرے سیزن میں مادر ملت فاطمہ جناح کا کردار کون سی اداکارہ نبھائیں گی۔ اسے راز میں رکھا گیا ہے۔ان کے علاوہ ویب سیریز کی کاسٹ میں عثمان مختار، سرمد کھوسٹ، کبری خان، منظر صہبائی، ثمینہ احمد اور آمنہ الیاس شامل ہیں۔عثمان مختار نے علامہ اقبال کا کردار ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے انھوں نے ڈان امیجز کو بتایا کہ میرے لیے یہ کسی اعزاز سے کم نہیں۔ یہ ایک کردار نہیں بلکہ ذمہ داری ہے۔کردار کی ادائیگی میں مشکلات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کی کوئی آڈیو ریکارڈنگ موجود نہیں، اس لیے لب و لہجہ کون سا اختیار کیا جائے اس کے لیے میں نے ان کے پوتوں منیب اقبال اور یوسف صلاح الدین کو دیکھا۔ ویب سریز کے ہدایتکار نے بتایا کہ ہماری ریسرچ ٹیم نے مورخین سے ملاقاتیں کیں، اصل تقریریں اور خطوط پڑھے، اور ان جذباتی پہلوں پر توجہ دی جو تاریخ کی سرخیاں نہیں بن سکیں۔دانیال افضل کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو فاطمہ جناح کی ابتدائی زندگی، ان کے بھائیوں کا اثر، اور قائداعظم کے ساتھ گہرے رشتے سے متعلق مکمل طور پر آگاہی نہیں ہے۔مداحوں کو اس سیریز کا بے چینی سے انتظار ہے جو نہ صرف تاریخ کو نئے انداز میں دکھانے کی کوشش ہے بلکہ قومی رہنماوں کی مختصر بائیو پک بھی ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ہانیہ عامر کو شوبز میں،میں نے متعارف کرایا، حریم فاروق کا انکشاف
-
طلحہ انجم نے مداح کو بالوں سے پکڑ کر اسٹیج پر گھسیٹ لیا، ویڈیو وائرل
-
شوہرامیرہونا چاہیے، بے وفا بھی ہوتو کوئی اعتراض نہیں، کومل میر
-
پہلگام حملے کے دوران غدار کہا گیا، عامر خان کا شکوہ
-
اردو کو اصل پہچان دیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، خلیل الرحمن قمر
-
نامورکمپیئر اداکارطارق عزیز کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی
-
معروف اداکار خیام سرحدی کی سالگرہ منائی گئی
-
معروف سینیگالی ٹک ٹاکر خابی لیم امریکا میں گرفتار و رہا
-
پولیس کو معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
-
یوٹیوبر رجب بٹ اور شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
رجب بٹ کے فیملی ایونٹ میں نوٹوں کی بارش، عوام برہم
-
انسان کی شکل و صورت اور عمر پر بالکل تنقید نہیں کرنی چاہئے، ثمینہ پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.