Live Updates

سلمان علی آغا نے سفیان مقیم کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی

سپنر نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز پر قومی ٹیم کے لیے متاثر کن پرفارمنس پیش کی جہاں انہوں نے 3 میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 28 مئی 2025 12:18

سلمان علی آغا نے سفیان مقیم کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 مئی 2025ء ) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سفیان مقیم کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ ہفتے بنگلادیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں اسپنر سفیان مقیم کو نظر انداز کرنے پر سابق کرکٹرز نے سوال اٹھایا تھا۔

 
سفیان مقیم نے پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی اور وہ صرف تین میچ کھیل سکے جس میں انہوں نے 9.72 کی مایوس کن اکانومی ریٹ پر صرف ایک وکٹ حاصل کی۔ 
سپنر نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز پر قومی ٹیم کے لیے متاثر کن پرفارمنس پیش کی جہاں انہوں نے 3 میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

 

سلمان علی آغا نے کہا کہ سفیان مقیم مختصر فارمیٹس کے لیے ان کی منصوبہ بندی میں شامل ہیں انہیں یہاں کی وکٹوں کے پیش نظر نظر انداز کیا گیا جو ان کے مطابق فاسٹ بولرز کے لیے زیادہ سازگار ہیں۔

 
انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سفیان کو بہت پسند کرتا ہوں اور آنے والی سیریز میں وہ ہمارے مختصر فارمیٹس کے سکواڈ میں شامل ہوں گے، میرے خیال میں سفیان وائٹ بال فارمیٹ میں اہم کردار ادا کرے گا، اور وہ مستقبل میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم کنڈیشنز کو دیکھیں تو یہاں ’لاہور‘ کی پچز پر اسپنرز کو زیادہ کامیابی نہیں ملی اس لیے ان کی جگہ ایک فاسٹ بولر کو شامل کیا گیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات