آئی پی ایل: ’شکست خوردہ‘ بھارتی فوج کو اختتامی تقریب میں سراہا جائے گا

پاکستان کے جواب میں بھارت میں اپنی ایئر بیسز ، فوجی چوکیوں اور رافیل طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 28 مئی 2025 12:29

آئی پی ایل: ’شکست خوردہ‘ بھارتی فوج کو اختتامی تقریب میں سراہا جائے ..
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 مئی 2025ء ) پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنیوالی بھارتی ایئر فورس اور مسلح افواج کو تاریخی بدترین شکست پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی اختتامی تقریب میں سراہا جائے گا۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان پہلا ملک بننے گا جو شکست کھانے پر اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرے گا، پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت برداشت کرنے، رافیل طیاروں کے تباہ ہونے، فوجی چوکیوں کے نیست ونابود ہونے اور ائیر بیسز تباہ پر ہونے اپنی مسلح افواج کو سراہے گا۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل کی اختتامی تقریب کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ 
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بورڈ نے فائنل کی اختتامی تقریب کو مسلح افواج کیلئے منسوب کیا تھا، جنہوں نے جنگی میدان پر دشمن بھارت کو شکست دی تھی اور جنگ بندی کیلئے امریکا کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔ 
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے ذریعے خبر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی خود اپنی مسلح افواج کا مذاق اڑا رہے ہیں اور انتہاپسند مودی حکومت سے پوچھ رہے ہیں کہ شکست پر کون اپنی فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے؟۔