یومِ تکبیر پر شہدا اور قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں،عرفان علی کاٹھیا

بدھ 28 مئی 2025 15:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی کا سورج پاکستان کی عظمت کی نوید لے کر طلوع ہوا۔ایٹمی طاقت حاصل کرنا قومی عزم، دانش اور قربانیوں کا ثمر ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ایٹمی قوت دشمن کی آنکھوں میں کانٹے کی مانند ہے۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت اور قوم کے جذبے نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئیے ۔شہدا کی قربانیاں ہمارے لیے اعزاز ہیں اور ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یومِ تکبیر پر شہدا اور قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔یومِ تکبیر کے موقع پر پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔