Live Updates

3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

سری لنکا کے رنجن مدوگالے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ ریفری‘آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار پہلے ٹی ٹوئنٹی کے آن فیلڈ امپائر ہوں گے

بدھ 28 مئی 2025 15:38

3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا، آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔

(جاری ہے)

آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلیے آن فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے امور انجام دیں گے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر اور راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات