وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں یومِ تکبیر پر پرچم کشائی کی تقریب

بدھ 28 مئی 2025 16:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں یومِ تکبیر پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو ئی،پارلیمانی سیکرٹری سعدیہ تیمور اور سیکرٹری عثمان علی خان نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

(جاری ہے)

شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔تقریب میں "پاکستان زندہ باد"اور "پاک فوج زندہ باد" کے نعرے لگائے گئے۔ اس مو قع پرپارلیمانی سیکرٹری سعدیہ تیمور اور سیکرٹری عثمان علی خان نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ قائد محمدنواز شریف نے عالمی دبائو کے باوجود پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، یومِ تکبیر پاکستان کی ناقابلِ تسخیر حیثیت کی یاد دہانی ہے۔