Live Updates

’پرفارمنس دیکھنے کیلئے آپکو آنکھوں کی ضرورت ہے‘، شاہین نے رمیز راجا کو لائیو ٹی وی پر شرمندہ کردیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کرکٹر کے جواب پر مداح اپنے رائے دینے لگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 28 مئی 2025 13:24

’پرفارمنس دیکھنے کیلئے آپکو آنکھوں کی ضرورت ہے‘، شاہین نے رمیز راجا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 مئی 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جب شاہین شاہ آفریدی نے رمیز راجہ کو لائیو ٹی وی پر شرمندہ کردیا۔ 
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی ٹاس کیلئے آئے تو سابق ٹیسٹ کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے پوچھا کہ کیا راز ہے، شاہین؟ آپ کی پرفارمنس بہتر ہوتی جارہی ہے، جیسے جیسے میچز آگے بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

 
شاہین آفریدی نے جواب دیا کہ پرفارمنس ہمیشہ سے رہی ہے، انہیں دیکھنے کیلئے آپ کو صرف آنکھوں کی ضرورت ہے۔ 
لاہور قلندرز کے کپتان کی جانب سے رمیز راجا کو دیے گئے جواب پر مداح اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ 
رمیز راجا کا شمار اِن سابق کرکٹرز میں ہوتا ہے جنہیں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس پر کڑی تنقید کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ 
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پی ایس ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے، ان کی قیادت میں فرنچائز نے 3 بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔                                                                                                                                  
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات