Live Updates

راجوری، آسمانی بجلی گرنے سے 100سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

بدھ 28 مئی 2025 16:15

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع راجوری میں چرواہوں کے ایک کیمپ پر آسمانی بجلی کے باعث100 سے زیادہ بھیڑ، بکریاں ہلاک ہو گئیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ راجوری کے بدھل سب ڈویڑن میں گزشتہ روز علاقے میں شدید گرج چمک اور ژالہ باری کے دوران پیش آیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے مویشی ترگین گاؤں کے خانہ بدوش خاندانوں کے تھے، جو سبز چراگاہوں کی تلاش میں اپنی روایتی موسمی نقل و حرکت کے تحت مارگ ٹاپ کی طرف چلے گئے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ چرواہوں نے عارضی خیموں کے نیچے پناہ لے رکھی تھی۔ طوفان تھمنے کے بعد وہ میدان میں بکھری ہوئی بھیڑ بکریوں کی لاشیں دیکھ کرسکتے میں آگئے۔سماجی تنظیموں نے حکام پ زور دیا ہے کہ وہ خانہ بدوش خاندانوں کو ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کریں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات