تامل ناڈو، مسلم طلباء کو ہوسٹل کی دیوار پر ’’آزاد فلسطین‘‘ لکھنے پر یونیورسٹی سے نکال دیا گیا

بدھ 28 مئی 2025 16:15

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) بھارت ریاست تامل ناڈو میں قائم راجیوگاندھی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ اینڈ ڈیولپمنٹ کی انتظامیہ نے تین مسلم طلباء کو ہوسٹل کی دیوار پر ’’آزاد فلسطین‘‘ لکھنے پر ملک دشمن قرار دیتے ہوئے انہیںیونیورسٹی سے نکال دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ماسٹر ان سوشل ورک کے فائنل ایئر میں زیر تعلیم طلباء ایس اسلم ، ایم اے سعید اور نابل ابو الیث کو یونیورسٹی سے خارج کر کے ان پر ایک برس تک کسی بھی امتحان میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

متاثرہ طلباء کا کہنا ہے کہ انہیں محض مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ انکے خلاف تادیبی کارروائی اصول و قوائد پر عمل کیے بغیر کی گئی۔ نکالے جانے والے یہ طلباء ریاست کیرالہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔