مظفرآباد میں لیک شور سٹی پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے

لکی ڈرا لیک شور سٹی انتظامیہ نے خوش نصیب خواتین میں 2 مفت پلاٹ تقسیم کئے

بدھ 28 مئی 2025 16:39

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) کشمیر مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے لیک شور سٹی اوپن ہاؤس پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیگیا۔چیئرمین لیک شور سٹی سید سادات حسین شاہ، ڈائریکٹر لیک شور سٹی پنجاب غلام مصطفیٰ نہرہ، صدر چیمبر آف کامرس مظفرآباد خواجہ احتشام کی خصوصی شرکت۔سی-ای-او کشمیر مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ خورشید احمد عباسی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

لیک شور سٹی کی عوام میں بھرپور پزیرائی پراجیکٹ انویسٹرز کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ لیک شور سٹی کی انتظامیہ نے لکی ڈرا کے ذریعے خوش نصیب افراد میں 2 مفت پلاٹ تقسیم کئے لیک شور سٹی پراپرٹی ایکسپو میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت ریکارڈ پلاٹ بکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

لیک شور سٹی اوپن ہاؤس پراپرٹی ایکسپو میں شوکت جاوید میر، رزاق خان، خالد مغل، زاہد مصدق، راجہ مدد علی خان، راشد عباسی، الطاف بٹ, خالد اعوان، نجم شاہ، آسیہ رفیق و دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت لیک شور سٹی اوپن ہاؤس پراپرٹی ایکسپو میں فیڈریشن آف رئیل اسٹیٹ اینڈ رئیلٹرز کی نومنتخب باڈی،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مظفرآباد کے وفد پراپرٹی ڈیلرز کی بڑی تعداد کی شرکت لیک شور سٹی اوپن ہاؤس پراپرٹی ایکسپو میں پراجیکٹ پر تفصیلی بریفننگ دی گئی حکومت سے منظور شدہ این او سی والا پراجیکٹ لیک شور سٹی خان پور ڈیم کے کنارے واقع ہے جس میں عوام الناس کی انسوسٹمنٹ کے لیے رہائشی، کمرشل، اور فارم ہاؤس متعارف کروائے گئے۔