غزہ میں 18 مارچ کو دوبارہ جنگ شروع ہونے کے بعد 1300 بچے شہید ہوچکے ہیں ، یونیسف کا جنگ بندی کا مطالبہ

بدھ 28 مئی 2025 16:42

غزہ میں 18 مارچ کو دوبارہ  جنگ شروع  ہونے  کے بعد 1300 بچے شہید   ہوچکے  ہیں ..
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) اقوام متحدہ نے کہا کہ غزہ میں 18 مارچ کو دوبارہ جنگ شروع ہونے کے بعد 1300 سے زائد بچے شہید اور 3,700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔ تاس کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر ایڈورڈ بیگ بیڈر نے یونیسیف کے پریس آفس سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ 18 مارچ کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے، مبینہ طور پر 1,309 بچے شہید اور 3,738 زخمی ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر 2023 کے اوائل میں فلسطینی اسرائیل تنازعہ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 50,000 سے زیادہ بچے شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ یونیسیف نے تنازعہ کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ اس اسرائیلی جارحیت کو روکیں، شہریوں کو تحفظ دیں،انسانی امداد کی فوری فراہمی کی اجازت دیں اور تمام یرغمالیوں کو رہا کریں۔ انہوں نے غزہ کے بچوں کو تحفظ کی زیادہ ضرورت ہے، انہیں خوراک، پانی اور ادویات کی ضرورت ہے اور انہیں جنگ بندی کی ضرورت ہے ۔