
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
28 مئی 1998ءکے دن کودفاعی خودمختاری کی علامت قرار دیدیا،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن قومی ترقی، معیارِ زندگی بہتر بنانے، صنعتوں کو توانائی فراہم کرنے اور پائیدار ترقی کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار جاری رکھے گا، اعلامیہ
فیصل علوی
بدھ 28 مئی 2025
15:55

(جاری ہے)
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، ملک کا معتبر جوہری ادارہ ہونے کے ناطے، فلاح عامہ کیلئے نیوکلیئر سائنس سے مستفید ہونے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
توانائی کے شعبے میں کمیشن کے چھ جوہری پاور پلانٹس قومی گرڈ کو کم لاگت، صاف اور پائیدار بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-1 (سی-1) نے حال ہی میں 400 دن تک مسلسل بجلی پیدا کر کے قومی ریکارڈ قائم کیا ہے جبکہ زیر تعمیر چشمہ یونٹ-5 (سی-5) آپریشنل ہونے پر 1,200 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔اسی طرح زراعت اور بائیو ٹیکنالوجی میں کمیشن کے تحقیقی ادارے بیماریوں سے مزاحم اور زیادہ پیداوار والی فصلوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔ فیصل آباد کا نیوکلیئر انسٹی ٹیوٹ فار ایگریکلچر اینڈ بائیولوجی (نیاب) ماحول دوست رنگین کپاس تیار کر رہا ہے اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا معاون مرکز بھی قرار پایا ہے۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملک بھر میں قائم کینسر کے 20 ہسپتالوں کا نیٹ ورک بھی چلا رہا ہے جو تشخیص و علاج کی جدید سہولیات فراہم کررہا ہے۔ لینئر ایکسلریٹر اور پیٹ سکینرز جیسی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ مراکز 80 فیصد سے زائد کینسر کے مریضوں کو علاج فراہم کر رہے ہیں۔ خاص طور پر اسلام آباد کا نوری کینسر ہسپتال، جدید ترین روبوٹک ریڈیو سرجری کی سائبر نائف ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ اور بھارت کا تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا، ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کردیئے
-
عوام ایکسپریس چند روز میں دوسری بار حادثے کا شکار، ایک مسافر جاں بحق 19 زخمی
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.