Live Updates

ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نو منتخب صدر سید محسن گیلانی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، مقبول آرائیں

بدھ 28 مئی 2025 17:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں اور سیکرٹری جنرل رانا تنویر احمد نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نو منتخب صدر سید محسن گیلانی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ سید محسن گیلانی فیفا اور اے ایف سی میں پاکستان کے فنڈز بحال کروانے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے محسن گیلانی کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات