Live Updates

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی یوم تکبیر پر پوری قوم کو مبارکباد

یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے، بیان

بدھ 28 مئی 2025 17:02

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی یوم تکبیر پر پوری قوم کو مبارکباد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یوم تکبیر پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا۔

انہوںنے کہاکہ یوم تکبیر ملکی تاریخ کا سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے، یوم تکبیر پاکستانی قوم کے لیے فخر، عزم اور خودداری کا استعارہ بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو جوہری طاقت بنانے کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتا ہوں، وہی قومیں ناقابل تسخیر بنتی ہیں جو قربانی، اتحاد کے جزبہ کیساتھ کھڑی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ حالیہ بھارتی جارحیت میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت سمیت عالمی ممالک کو انتہائی پریشانی سے دوچار کیا۔ انہوںنے کہاکہ یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوںنے کہاکہ یوم تکبیر پر سائنسدانوں، انجنئیرز،محبِ وطن قیادت، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ یومِ تکبیر صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک عہد،ایک پیغام ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات