
امریکا میں جعلی شناخت پر20سال سے مقیم کولمبین خاتون پر جعل سازی‘فلاحی پروگراموں کے فنڈزسے استفعادہ کرنے کے الزامات
خاتون نے جعلی شناخت پر 2024 کے صدارتی انتخابات میں ووٹ بھی ڈالا‘59 سالہ لینا ماریا اوروویو ہرنینڈز نے صحت‘خوراک اور معذوری کے پروگراموں کے تحت چار لاکھ ڈالر سے زیادہ رقوم وصول کیں .اٹارنی جنرل لیہ بی فولی
میاں محمد ندیم
بدھ 28 مئی 2025
16:34

(جاری ہے)
محکمہ انصاف نے کہا کہ 59 سالہ لینا ماریا اوروویو ہرنینڈز نے فلاحی فوائد حاصل کیے وفاقی پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ خاتون نے مبینہ طور پر چوری شدہ شناخت کو جنوری 2023 میں ووٹر رجسٹریشن جمع کرانے کے لیے استعمال کیا اور گزشتہ سال کے صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کیاعدالتی دستاویزات کے مطابق خاتون پر سوشل سیکیورٹی نمبر کے غلط استعمال کابھی الزام ہے خاتون پرامریکا میںپاسپورٹ کے لیے درخواست میں غلط بیان دینا‘ شناخت کی چوری؛ چوری شدہ سرکاری رقم یا جائیداد وصول کرنا‘ جعلی ووٹر رجسٹریشن‘ اور جعلی ووٹنگ دینے کے الزامات ہیں. محکمہ انصاف کے مطابق لینا ماریا اوروویو ہرنینڈز کو فروری میں وفاقی حراست میں لیا گیا تھا حکام نے کہا کہ خاتون نے غلط طریقے سے وفاقی فوائد میں4لاکھ ڈالروصول کیئے اور اکتوبر 2011 سے جنوری 2025 تک سیکشن 8 کے تحت کم آمدن والے افراد کے لیے گھرکے کرائے کے پروگرام کے تحت 2لاکھ59ہزار589 ڈالر‘ جولائی 2014 سے جنوری2025 تک سوشل سیکورٹی کے تحت معذوروں کے لیے امدادی پروگرام کے تحت1لاکھ12سو 57 ڈالر خوراک کے پروگرام کے تحت43ہزار358´´ڈالر حاصل کیئے. امریکی اٹارنی لیہ بی فولی نے کہا کہ کولمبیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کو20 سال سے زیادہ عرصے سے چوری شدہ شناخت‘ صدارتی انتخابات میں غیر قانونی طور پر ووٹ ڈالنا اور ضرورت مند امریکیوں کے لیے مخصوص فنڈز سے لاکھوں ڈالر کی سرکاری مراعات جمع کرنے سمیت کئی الزامات کا سامنا ہے حکام نے بتایا کہ خاتون نے امریکی پاسپورٹ کے لیے بھی درخواست دی اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ امریکی شہری ہے جو پورٹو ریکو میں پیدا ہوئی تھی .
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 739 ہوگئی
-
افریقہ سمیت امن کے بغیر کہیں بھی ترقی ممکن نہیں، گوتیرش
-
آئی سی سی ججوں اور وکلاء پر پابندیاں قانون و انصاف پر حملہ، وولکر ترک
-
غزہ: اسرائیلی حملوں میں شدت سے ہلاکتوں اور انخلاء میں اضافہ
-
دہشتگردی کے متاثرین سے زبانی کی بجائے عملی ہمدردی کا مطالبہ
-
نسلہ ٹاور،سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا سمیت 27 ملزمان بری
-
جب ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تناؤ ختم ہو تو گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں،بیرسٹر گوہر
-
افغان پناہ گزینوں کے 20 سال پرانے ریلیف پیکیج کا ریکارڈ غائب، ذیلی کمیٹی پی اے سی برہم
-
گور نر خیبر پختونخوا کی بیلجیئم کے سابق وزیر اعظم و ممبر یورپین پارلیمنٹ، ایلیو ڈی روپو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
-
بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی نے سبز پاسپورٹ کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا، وزیر اطلاعات
-
وزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی الوداعی ملاقات،آئندہ ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
-
چین میں شہباز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.