وزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی الوداعی ملاقات،آئندہ ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

جمعہ 22 اگست 2025 18:28

وزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی الوداعی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے پاکستان میں اپنی مدت تعیناتی مکمل ہونے پر الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں سفیر کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کے جاری رکھنے اور ان کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔