نسلہ ٹاور،سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا سمیت 27 ملزمان بری

ملزمان پر نسلہ ٹاور کو غیر قانونی اضافی زمین الاٹ کرنے، رشوت وصولی سمیت متعدد الزامات تھے

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 اگست 2025 18:33

نسلہ ٹاور،سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا سمیت 27 ملزمان بری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اگست2025ء)اینٹی کرپشن کورٹ سندھ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔اینٹی کرپشن کورٹ سندھ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کے کیس میں سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی ای)منظور کاکا سمیت 27 ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ملزمان پر نسلہ ٹاور کو غیر قانونی اضافی زمین الاٹ کرنے، رشوت وصولی سمیت متعدد الزامات تھے۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر)گلزار احمد نے شارع فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو 3 سال قبل منہدم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر انتظامیہ نے مسلسل 69 دن کام کرکے 15 منزلہ نسلہ ٹاور کو مکمل منہدم کیا۔