
دہشتگردی کے متاثرین سے زبانی کی بجائے عملی ہمدردی کا مطالبہ
یو این
جمعہ 22 اگست 2025
19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 اگست 2025ء) دنیا بھر سے دہشت گردی کے متاثرین آج اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں جمع ہوئے جنہوں نے عالمی برادری پر واضح کیا کہ مستقبل میں ایسے مظالم کو روکنے کی کوششوں میں انہیں نظرانداز کرنا نقصان دہ ہو گا۔
دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 21 اگست کو منائے جانے والے عالمی دن کی مناسبت سے اس تقریب میں دہشت گردی کے متاثرین اور اس میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدد ان کا حق ہے جسے استحقاق نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کے ساتھ بین الاقوامی یکجہتی کو زبانی کے بجائے عملی صورت میں نظر آنا چاہیے۔
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد دہشت گردی (یونوکٹ) کے سربراہ ولادیمیر وورنکوو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردی کے متاثرین کو یاد کرنے کا دن ہی نہیں بلکہ ہر جگہ متاثرین کے حقوق، وقار اور ان کی آوازوں کو برقرار رکھنے کے اجتماعی عزم کی توثیق بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دن پر ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے جن کی زندگیاں دہشت گردی نے چھین لیں۔
علاوہ ازیں، یہ اقوام متحدہ کی جانب سے تکلیف، نقصان اور صدمے کے ساتھ جینے والے لوگوں کو تکریم پیش کرنے اور ان کے ساتھ کھڑا ہونے کے عزم کا دن ہے۔امید اور اتحاد
نومبر 2014 میں کینیا میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں اپنے والد کو کھونے والے خلیفہ موارانگی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے اپنی تکلیف کو چھپانا ممکن نہیں۔
اسی لیے انہوں نے اسے ایک اعلیٰ مقصد میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔اپریل 2025 میں 'یونوکٹ' نے دہشت گردی کے متاثرین کی انجمنوں کا نیٹ ورک قائم کیا تھا۔ یہ عالمی اقدام اس سچائی کی طاقت کا اظہار ہے کہ دہشت گردی کے متاثرین کو محض طاقت اور مدد کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے پالیسی تشکیل دینے اور تبدیلی لانے میں بھی انہیں ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔
2004 میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسٹریلیا کے سفارت خانے پر دہشت گرد حملے میں زندہ بچ جانے والی نندا ڈینیئل نے کہا کہ اگرچہ دہشت گردی کا مقصد لوگوں کو توڑنا ہے لیکن متاثرین باہم مل کر خود کو موثر قوت میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگی چینی کے بعد اب عوام کیلئے مہنگے آٹے کا تحفہ
-
11 ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وفاق کا ضم اضلاع کیلئے سالانہ 100 ارب دینے کا وعدہ تھا لیکن6 سالوں میں 158 ارب روپے ملے ہیں
-
فوڈ اتھارٹی نے معروف برانڈ کے بناسپتی گھی کے سیمپل فیل ہونے پر81ہزار کلو گھی تلف کردیا
-
یوکرین نے روسی توانائی کے ڈھانچے پر حملوں میں اضافہ کر دیا
-
قوم 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولتکاروں کا مکمل احتساب چاہتی ہے
-
پاکستان: طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 739 ہوگئی
-
افریقہ سمیت امن کے بغیر کہیں بھی ترقی ممکن نہیں، گوتیرش
-
آئی سی سی ججوں اور وکلاء پر پابندیاں قانون و انصاف پر حملہ، وولکر ترک
-
غزہ: اسرائیلی حملوں میں شدت سے ہلاکتوں اور انخلاء میں اضافہ
-
دہشتگردی کے متاثرین سے زبانی کی بجائے عملی ہمدردی کا مطالبہ
-
اسپیکرقومی اسمبلی کی غزہ میں اسرائیلی سفاک جارحیت کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.