کلرسیداں ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی

بدھ 28 مئی 2025 17:07

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) کلرسیداں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔ بغیر ہیلمٹ، اوورلوڈنگ اور نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی پر متعدد چالان کئے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے "محفوظ پنجاب مشن" کے تحت کلر سیداں سرکل میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں اور نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کے خلاف چالان کیے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کارروائی کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف خود فرد کے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی خطرناک ہو سکتی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ سڑکوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔\378