Live Updates

عید الاضحی سے قبل سبزیوں کے نرخ بڑھنا قطعاً قابل برداشت نہیں‘مریم نواز

بدھ 28 مئی 2025 17:15

عید الاضحی سے قبل سبزیوں کے نرخ بڑھنا قطعاً قابل برداشت نہیں‘مریم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں چکن کے نرخ بڑھنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو چکن کی پرائس کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے عید الاضحی سے قبل ٹماٹر،پیاز، ادرک، لہسن،مرچ اور لیموں کے نرخ پرنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عید الاضحی سے قبل ضروری سبزیوں کے نرخ بڑھنا قطعاً قابل برداشت نہیں۔ذخیرہ اندوزی کر کے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومتی اداروں کی موجودگی کے باوجود چکن کے نرخ بڑھنا قطعی ناقابل قبول ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سبزیوں، دالوں، آٹا اورروٹی کے نرخ پر بریفنگ لی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آٹے کے نرخ میں کمی آنے پر روٹی کی قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سبزیوں کی ٹرانسپوٹیشن کے اخراجات کم کرنے کیلئے پلان طلب کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو بے موسمی سبزیاں اگانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات