شہدائے ٹریفک پولیس ٹرافی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں 3 میچوں کا فیصلہ

بدھ 28 مئی 2025 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)فردوس اتحاد کے زیر اہتمام کے بی بی اے کی اجازت سے انٹرنیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر ٹریفک پولیس کی زیر سر پرستی شہدائے ٹریفک پولیس ٹرافی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز SSP ساوتھ ٹریفک سوہائے عزیز کے دست مبارک سے ہوا اس موقع پر کمشنر کراچی کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان ،روٹری شیخ عقیل احمد سی ایم او ڈاکٹر نگہت عقیل زاہد ملک، نصرت افضل ، زعیمہ خاتون اور دیگر موجود تھے اس موقع پر سوہائے عزیز نے منتظمین کا ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اپنی اور ٹریفک پولیس کی جانب سے اظہار تشکر کیا اور اعلان کیا کہ یوم آزادی پر وہ ایک شاندار گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کر ینگی انھوں نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ کھیل کے ساتھ تعلیم کے میدان میں اپنا بھر پور کر دار ادا کریں اور اگر ملازمت کا شوق ہے تو پولیس کے محکمے میں ملازمت حاصل کر یں۔

(جاری ہے)

پہلے دن 3 میچوں کا فیصلہ ہو گیا پہلے میچ میں آرام باغ کلب نے یوتھ کلب کو 8-4 پوائینٹس سے شکست دے دی و نرٹیم کی جانب سے انا بیا نے 4 عتیقہ اور آمنہ اشرف نے 2،2 رنزٹیم کی جانب سے سارہ اور فبیہہ نے 2 پوائنٹ اسکور کئے دوسرے میچ میں اسکاوٹ کلب نے کر اچی یوتھ کلب کو 22-6 سے شکست دے دی و نرٹیم کی جانب سے نمرہ امین نے 10 اقرا شفیق نے 6, زارا عارف نے 4 جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے ام ہانی ،سارہ اشرف،فبہیہ طارق نے 2-2 پوائنٹس اسکور کئے۔

تیسرے میچ میں اسکاوٹ کلب نے آرام باغ کلب کو 4-2 پوائنٹس سے شکست دے دی و نرٹیم کی جانب سے زارا عارف نے 4 اور رنرٹیم کی جانب سے انابیانے 2 پوائنٹس اسکورکئے۔ان میچوں میں عامر شریف، اشرف یحیی ، محمد عثمان ،ذو الفقار عباس نے ریفریز اور ٹیکنیکل آفیشلزکے فرائض انجام دئیے ٹورنامنٹ کے آغاز پر غلام محمد خان نے شہدائے پولیس کیلئے دعائے مغفرت کرائی اور ٹریفک پولیس کے ڈی آ ئی جی سید پیر محمد شاہ کا ٹورنامنٹ اسپانسرکرنے پر اظہار تشکر کیا۔