Live Updates

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بدھ 28 مئی 2025 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، منڈی بہائوالدین، ڈی جی خان اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،صوبہ کے دیگراضلاع میں موسم زیادہ تر گرم رہنے کی تو قع ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور ، سیالکوٹ، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ اور بھکر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکار ڈ کی گئی، تا ہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت27 اور زیادہ سے زیادہ42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب11 فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 82فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں لا ہور امر یکن سکول69، یو ایم ٹی75، جو ہر ٹائون61 ،فیز ایٹ ڈی ایچ اے 71اورعسکری ٹین میں77 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات