Live Updates

انجینئر امیر مقام سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صوابی کی ملاقات، نو منتخب کابینہ حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت

بدھ 28 مئی 2025 22:50

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر ، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے ان کے دفتر میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صوابی کے نو منتخب صدر طیب زمان خان ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری دولت خان ایڈووکیٹ اور اسفندیار خان ایڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)صوابی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد نے وفاقی وزیر کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صوابی کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے وکلا برادری کی آئین و قانون کے لیے خدمات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے دعوت کو خوش دلی سے قبول کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات