ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی قیادت میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں یوم تکبیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد

بدھ 28 مئی 2025 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی قیادت میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں یوم تکبیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے، ریلی میں ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر یاسمین اختر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبلال اکرم، محی الدین،محمدوسیم ویگر سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی ہے،ریلی میں پاکستان زندہ باداور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تکبیر قومی تاریخ کا بڑا دن ہے، آج ہم اپنے تمام قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمارے سائنسدانوں، ہماری افواج اور لیڈران نے 28مئی 1998کے دن ہمارے ملک کوناقابل تسخیر کردیا تھا، یوم تکبیر ہماری قومی تاریخ کااہم ترین دن ہے، اسی دن ایٹمی دھماکے کرکے ہمارے سائنسدانوں نے ہمارے وطن کو نا قابل تسخیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔