Live Updates

28مئی کو بھارت کے 5ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کرکے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنادیا گیا،نیاز خاصخیلی

بدھ 28 مئی 2025 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998 قابل فخر دن ہے جب بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کرکے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنادیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ق کے تحت مسلم لیگ سندھ سیکرٹیریٹ ناظم آباد میں " پاکستان ایٹمی قوت" مبعقدہ اجتماع سے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں پاکستان کی حکومتوں، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان و رفقا، پاک افواج کی حکمت عملی اور لازوال قربانیوں کے باعث ممکن ہوا۔ اور بھارتی جنگی جنون کو سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے دندان شکن جواب دیکر ثابت کردیا کہ ملکی دفاع ہر صورت میں ہوگا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ق سندھ کے جنرل سیکرٹری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ یوم تکبیر دن قومی یکجہتی کی علامت۔ عزم و تشکر اور عہد وفا کے ساتھ پاک افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمدصادق شیخ کراچی کے جنرل سیکرٹری نعیم خان، شاہد عباسی اور دیگر نے خطاب کیا۔ یوم تکبیر کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات