ملک بھر کی طرح ضلع دکی میں یومِ تکبیر کے موقع پر ڈی سی آفس میں پُروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد

بدھ 28 مئی 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) ملک بھر کی طرح ضلع دکی میں بھی یومِ تکبیر کے موقع پر ڈی سی آفس میں ایک پروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ضلع بھر کے سرکاری آفیسران، معزز شہریوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، طلبہ اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے باوقار انداز میں قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

پرچم کشائی کی یہ تقریب وطن سے محبت اور اس کے دفاع کے جذبے کی ایک بھرپور علامت تھی، جس نے شرکاء کے دلوں میں فخر اور عزم کی نئی روح پھونک دی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یومِ تکبیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم ایک خودمختار اور ناقابلِ تسخیر قوم ہیں،یہ دن ہمارے قومی وقار، خود اعتمادی اور سائنسی ترقی کی علامت ہے۔ تقریب میں طلبہ نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں جن میں ملک سے محبت، اتحاد، قربانی اور ترقی کا پیغام اجاگر کیا گیا۔ بعد ازاں ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔