یوم تکبیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس بارکھان میں پرچم کشائی کی تقریب اور ریلی کاانعقاد

بدھ 28 مئی 2025 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) یوم تکبیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کے علاوہ میجر رمیز ایف سی ونگ 101، اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایکسین پبلک ہیلتھ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر، ضلعی آفیسران، اساتذہ کرام، طلبہ اور قبائلی عمائدین کثیر تعدادمیں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔پرچم کشائی کے بعد ڈی سی آفس سے ریلی نکالی گئی۔ریلی پاکستان چوک پر اختتام پذیرہوئی۔ریلی میں شرکاء نے بینرز اٹھارکھے تھے جس پر یوم تکبیر کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ریلی میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔ریلی کے اختتام پر ڈی ای او تعلیم نوید لطیف، میجر ایف سی رمیز اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے خطاب بھی کیا۔