Live Updates

28 مئی کو پاکستان نے دشمن ملک بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا تھا،سردار محمد بخش مہر

بدھ 28 مئی 2025 22:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) سندھ کے وزیر زراعت و کھیل سردار محمد بخش مہر نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن قرار دیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 28 مئی کا دن پاکستان کے ایٹمی قوت بننے اور دشمن کو واضح پیغام دینے کا دن ہے۔سردار محمد بخش مہر نے مزید کہا کہ ’’یہ دن ہماری قومی سلامتی کی ضمانت بنا اور دنیا کو ہماری طاقت کا پیغام دیا‘‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایٹمی صلاحیت کو خود انحصاری کی علامت اور دفاعی طاقت کا مظہر قرار دیا۔ صوبائی وزیر نے زور دیا کہ یوم تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے ایٹمی قوت بن کر دشمن کو بھرپور جواب دیا۔ وزیر کھیل سندھ نے خاص طور پر 28 مئی 1998 کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس دن پاکستان نے دشمن ملک بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر پاکستان کے ایٹمی سائنسدانوں اور قومی قیادت کو ان کی عظیم خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات