
آئندہ پانچ سالوں میں گرمی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان، ڈبلیو ایم او
یو این
جمعرات 29 مئی 2025
01:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مئی 2025ء) 2024 معلوم تاریخ کا گرم ترین سال تھا اور عالمی حدت میں تیزرفتار اضافہ مسلسل جاری ہے۔ عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے خبردار کیا ہے کہ 2029 تک کوئی ایک برس گرمی کا یہ ریکارڈ بھی توڑ دے گا۔
'ڈبلیو ایم او' کی جانب سے ایک دہائی کے عرصہ میں کرہ ارض کی موسمیاتی صورتحال پر جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پانچ سال کے دوران عالمی حدت میں اضافے کی شرح قبل از صنعتی دور (1850 تا 1900) کے مقابلے میں 1.2 تا 1.9 ڈگری سیلسیئس زیادہ رہے گی۔
عالمی حدت میں اضافے کے نئے ریکارڈ
'ڈبلیو ایم او' کا اندازہ ہے کہ گزشتہ برس کرہ ارض کے اوسط درجہ حرارت میں قبل از صنعتی دور کے مقابلے میں 1.34 اور 1.41 ڈگری سیلسیئس اضافہ دیکھا گیا۔
(جاری ہے)
ایک فیصد امکان یہ بھی ہے کہ آئندہ نو سال میں کسی ایک برس عالمی حدت میں اضافہ 2 ڈگری سیلسیئس سے بڑھ جائے گا۔ 70 فیصد امکان ہے کہ حدت میں اضافے کی پانچ سالہ اوسط 1.5 ڈگری کی حد کو عبور کر جائے گی۔
'ڈبلیو ایم او' نے کہا ہے کہ پیرس معاہدے میں طے کردہ 1.5 ڈگری سیلسیئس کے ہدف کا تعلق 20 سال سے زیادہ مدت کے لیے ہے اور کسی برس عالمی حدت کے اس حد سے تجاوز کرنے کا مطلب اس ہدف کا ناقابل رسائی ہو جانا نہیں۔
تاہم، ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی سال ریکارڈ توڑ حدت تیزی سے بڑھتے موسمیاتی بحران کی انتباہی علامت ضرور کہی جا سکتی ہے۔'ڈبلیو ایم او' نے آئندہ عرصہ میں افریقہ کے ساہل خطے، شمالی یورپ اور جنوبی ایشیا میں معمول سے زیادہ بارشوں اور ایمازون میں خشک سالی کی پیش گوئی بھی کی ہے۔
قطب شمالی میں بڑھتی گرمی
ادارے کا کہنا ہے کہ قطب شمالی (آرکٹک) میں موسمیاتی صورتحال دیگر خطوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ خراب ہے۔
آئندہ پانچ موسم سرما میں (نومبر سے مارچ تک) خطے کا اوسط درجہ حرارت 1991 تا 2020 کی اوسط کے مقابلے میں 2.4 ڈگری سیلسیئس تک زیادہ گرم رہنے کا امکان ہے۔ یہ عالمی اوسط سے 3.5 گنا زیادہ اضافہ ہو گا۔رپورٹ کے مطابق، بالخصوص بحیرہ بارنٹ، بیرنگ اور اوخوتسک میں سمندری برف میں کمی آنے کی توقع ہے جس سے سطح سمندر میں اضافہ ہو گا اور دنیا بھر میں موسمیاتی صورتحال میں تبدیلیاں رونما ہوں گی۔
'ڈبلیو ایم او' نے آئندہ دہائیوں کے دوران عالمی حدت میں مزید خطرناک اضافہ روکنے کے لیے ہنگامی موسمیاتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ملک کی کوئی بھی سیاسی جماعت موسمیاتی تبدیلیوں کو قابو یا تبدیل نہیں کرسکتی
-
دریاؤں میں ہوٹلز اور دیگر تعمیرات نہیں ہونی چاہئیں، غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے مہم چلائیں گے
-
علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کے اغوا سے پتا چلتا ہے کہ ریاست میں ظلم و جبر کا نظام ہے
-
دسمبر2027ء میں مہمند ڈیم مکمل ہونے پر 800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجتماعی شادیوں کا ہدف 3000 سے بڑھا کر 5000 کر دیا
-
مہنگی چینی کے بعد اب عوام کیلئے مہنگے آٹے کا تحفہ
-
11 ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وفاق کا ضم اضلاع کیلئے سالانہ 100 ارب دینے کا وعدہ تھا لیکن6 سالوں میں 158 ارب روپے ملے ہیں
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں و سیلاب کے نقصانات اور امدادی اقدامات پر جائزہ اجلاس ، وزارت آبی وسائل کو متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی کا نظام بحال کرنے میں خیبرپختونخوا ..
-
قوم بھارت کے خلاف جنگ میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی، معرکہ حق میں کامیابی سے دنیا کے نقشے پر ایک نیا پاکستان ابھرا، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
-
کراچی کی بارش نے صوبائی و شہری اداروں کی نااہلی کو بے نقاب کر دیا، حلیم عادل شیخ
-
اعظم نذیرتارڑ کا شمس کالونی میں غیرت کے نام پر قتل کے افسوسناک واقعہ پر گہری تشویش کا اظہاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.