پشاور،سٹی ٹریفک پولیس کی تجاوزات کےخلاف کارروائیاں ، 27 گرفتار

جمعرات 29 مئی 2025 12:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات مافیا کےخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 27 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی تاہم اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر اہلکاروں نے سٹی سیکٹر میں آپریشن کے دوران 27 افراد کو گرفتار کر کے دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔ چیف ٹریفک آفیسر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی اور لوگوں کی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :