Live Updates

پاکستان نے 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں 10 اوپننگ پیئرز بدل ڈالے

اوپننگ میں صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد حارث، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان اور عمیر بن یوسف سے آغاز کروایا

جمعرات 29 مئی 2025 13:17

پاکستان نے 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں 10 اوپننگ پیئرز بدل ڈالے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی20 مقابلوں میں 2024 ابتک 10 اوپننگ پیئرز تبدیل کرڈالے۔قومی ٹیم نے 2024 سے ابتک 33 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا، جس میں گرین شرٹس نے 10 بار اپنے اوپننگ پیئرز کو تبدیل کرکے نیا کمبینشن آزمانے کی کوشش کی۔ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم نے بابراعظم اور محمد رضوان کے اوپننگ پیئر کو توڑا اور نئے جارح مزاج کھلاڑیوں کو موقع دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے اوپننگ میں صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد حارث، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان اور عمیر بن یوسف سے آغاز کروایا تاہم ابتک کوئی پیئر کامیاب نہ ہوسکا۔سب سے زیادہ میچز محمد رضوان اور صائم ایوب کے اوپننگ پیئر کو ملے جنہوں نے 11 میچز کھیلے اور 14 کی ایوریج سے 157 رنز بنائے۔بابراعظم، محمد رضوان اور حسن نواز اور محمد حارث کو 5، 5 میچز ملے، اسی طرح اور بابراعظم اور صائم کو جوڑی کو محض 4 مواقع میسر آسکے۔گزشتہ روز بنگلادیش کیخلاف میچ میں پاکستان کیلئے صائم ایوب اور فخر زمان نے پہلی بار ساتھ اوپننگ کی۔دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کی طرف مسلسل اوپننگ میں تبدیلیوں اور کھلاڑیوں کو موقع نہ ملنے پر شائقین کرکٹ بھی سوال اٹھارہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات