Live Updates

شرف السلام نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

سالہ نوجوان فاسٹ بولر نے فخر زمان کو ایک رن پر آؤٹ کرکے ٹی 20 کرکٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کرلیں

جمعرات 29 مئی 2025 15:36

شرف السلام نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں اہم اعزاز حاصل کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش کے فاسٹ بولر شرف السلام نے اہم اعزاز حاصل کرلیا۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میچ میں 23 سالہ نوجوان فاسٹ بولر شرف السلام نے فخر زمان کو ایک رن پر آؤٹ کرکے ٹی 20 کرکٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔شرف السلام ٹی 20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں 50 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے بنگلادیشی بولر بن گئے ہیں جس میں شکیب الحسن، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شکیب الحسن نے 149 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، مستفیض الرحمان کی وکٹوں کی تعداد 134 اور تسکین احمد نے 82 شکار کیے ہیں، شرف السلام 50 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان پلیئنگ الیون: فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان آغا، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد جبکہ بنگلہ دیش پلیئنگ الیون: تنزید حسن، پرویز حسین ایمون، لٹن داس (کپتان)، توحید ہردوئے، مہدی حسن، جیکر علی (وکٹ کیپر)، شمیم حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شرف الاسلام پرمشتمل تھی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات