کراچی‘ ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں گھس گیا

ڈرائیور کے مطابق ڈمپر کے بریک فیل ہوگئے تھے‘حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوئے ہیں‘ٹریفک پولیس

جمعرات 29 مئی 2025 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں گھس گیا۔پولیس کے مطابق ڈمپر کے ٹکرانے سے بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرائیور کے مطابق ڈمپر کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوئے ہیں۔