
چین کا اقوام متحدہ میں غزہ میں پائیدار جنگ بندی اور اس پٹی میں انسانی تباہی کو کم کرنے کی کوششوں پر زور
جمعرات 29 مئی 2025 16:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ انسانی تباہی کا خاتمہ ایک فوری ترجیح ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو ناکہ بندی ختم کرنی چاہیے، انسانی ہمدردی کی رسائی کو مکمل طور پر بحال کرنا چاہیے اور امداد فراہم کرنے کی کوششوں میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی انسانی تنظیموں کی مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ اور مغربی کنارہ فلسطینی ریاست کے ناقابل تنسیخ حصے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو غزہ یا مغربی کنارے کے علاقوں کو الحاق کرنے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کرنی چاہیے اور غزہ کے لوگوں کی جبری بے گھر ہونے کی مخالفت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ امریکا ایک ایسے ملک کے طور پر جس میں شامل پارٹی پر خاصا اثر و رسوخ ہے، اسے منصفانہ اور ذمہ دارانہ انداز میں کام کرنا چاہیے اور موثر اور زبردست کارروائیاں کرنی چاہیے۔ انہوں نے زور دیاکہ سلامتی کونسل کے کندھوں پر بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پائیدار جنگ بندی کو فروغ دینے اور انسانی تباہی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کرنے میں کونسل کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ دو ریاستی حل کا نفاذ مسئلہ فلسطین کے حل کا واحد قابل عمل راستہ ہے اور بین الاقوامی برادری کو دو ریاستی حل کے سیاسی عمل کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ جون میں منعقد ہونے والی دو ریاستی حل کے نفاذ کے بارے میں اعلیٰ سطحی کانفرنس دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانے کے امکانات کو نئی تحریک فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ چین غزہ میں لڑائی کو روکنے، انسانی تباہی کے خاتمے، مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے حصول اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مشترکہ کوششیں جاری رکھے گا۔ ■مزید بین الاقوامی خبریں
-
عمان نے بینک کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کے قوانین میں تبدیلی کردی
-
غزہ ، امریکی کنٹریکٹرزکا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پرگولیاں چلانے کا انکشاف
-
بنگلہ دیش ، عدالت نے مفرور وزیر اعظم حسینہ واجد کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی
-
ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کا ایل پی جی اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
موت کے بعد دوبارہ جنم لینے کا ارادہ رکھتا ہوں،دلائی لامہ
-
اننت امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لئے ضروری شرائط پر اتفاق کر لیاہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
-
بھارت،پولیس نے ممبئی کی 1500مساجد سے لائوڈ اسپیکر ہٹا دیئے
-
ایلون مسک کو امریکہ سے ملک بدر کیا جا سکتا ہے، ٹرمپ کی دھمکی
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.