کھاریاں،پولیس تھانہ اے ڈویژن کی بڑی کاروائی اپنے دو بچوں کا گلہ دبا کر قتل کرنی والی درندہ صفت ماں گرفتار

جمعرات 29 مئی 2025 16:08

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پولیس تھانہ اے ڈویژن کی بڑی کاروائی اپنے دو بچوں کا گلہ دبا کر قتل کرنی والی درندہ صفت ماں گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ محلہ رنگپورہ میں مسمی عثمان علی کے دو کم سن بچوں کی گھر کے اندر پراسرار طور پر موت کا واقعہ پیش آیا ۔ جس میں عثمان علی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا پانچ سالہ بیٹا شافع اور تین سالہ بیٹی نعمت عثمان گھر میں بے حسی و حرکت پڑے ہوئے تھے جنہیں جگانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی حرکت نہ کی ۔

ہم بچوں کو فوری طور پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال لے کر گئے جہاں پر ڈاکر نے بچوں کی موت کی تصدیق کردی ۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن نے واقع کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوں سے تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

اس دوران مقتول بچوں کی ماں نازش عثمان زوجہ عثمان گھر سے غائب ہو جاتی ہے جس کے اغوا کا مقدمہ فوری طور پر درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کردی جاتی ہے ۔ڈی پی او ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ نے ڈی ایس پی سٹی سرکل کو ہدایت کی کہ قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اور قتل کے اصل محرکات کو سامنے لایا جائے ۔جس پر پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی طریقہ سے تفتیش کرتے ہوئے بچوں کی ماں کو شامل تفتیش کیا جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس کے ثمر عباس ولد بشیر سکنہ موہلہ کلاں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس نے کہا کہ اپنے بچوں کو راستے سے ہٹاو پھر دونوں شادی کرلیں گے ۔ گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم ثمر عباس بیرون ملک فرار ہو چکا ہے جس کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کی مدد سے تحرک جاری ہے جسے بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا-