Live Updates

28مئی یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہے،راجہ فیصل آزاد

نواز شریف ، ڈاکٹر قدیر خان اور پاک فوج نے وطن عزیز کو ایٹمی قوت بنایا،خطاب

جمعرات 29 مئی 2025 16:47

دھیرکوٹ/ارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)یوم تکبیر کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ارجہ اور دھیرکوٹ میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔تقاریب میں سابق امیدوار اسمبلی مسلم لیگ ن راجہ فیصل آزادنے مسلم لیگ ن کے عہدیداران کارکنان کے ہمراہ کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرارجہ میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ نعیم انور،نائب صدر ضلع باغ راجہ شکیل راجہ اشتیاق،صدر انجمن تاجران ارجہ راجہ افتخار،راجہ کلیم نذر،راجہ شوکت حیات عاصم جنجوعہ انیس بیگ اور دھیرکوٹ میں ترجمان حلقہ راجہ حافظ منیر،سینئر صحافی راجہ شیش خان، سنئیر رہنما راجہ آصف آزاد،راجہ عابد کشمیری،راجہ عاطف آزاد، صدر حلقہ یوتھ ونگ راجہ زوھیب خان،راجہ منصور ودیگر عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔

ارجہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار اسمبلی مسلم لیگ ن راجہ فیصل آزاد نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی عظمت کا دن ہے 28مئی یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہے میاں محمد نواز شریف ، ڈاکٹر قدیر خان اور پاک فوج نے وطن عزیز کو ایٹمی قوت بنایا اورملت اسلامیہ ک سر فخر سے بلند کردیا ہم تمام کرداروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جب بھی ملک مشکل میں گھرا ، مسلم لیگ ن ہی ملک کو بچایا ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات