Live Updates

حاجی عبدالعزیز مرحوم کی وفات عظیم سانحہ ہے،چوہدری محدم شبیر

حاجی عبدالعزیز مرحوم ہر دل عزیز شخص تھے ان کا نام اور سماجی کام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

جمعرات 29 مئی 2025 16:47

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)فخر ڈڈیال سینئر نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ چوہدری محمد شبیر نے سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید کے بھائی اور آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر امور منگلا چوہدری قاسم مجید کے تایا جان حاجی عبدالعزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں چوہدری محمد شبیر نے کہا کہ حاجی عبدالعزیز مرحوم کی وفات عظیم سانحہ ہے حاجی عبدالعزیز مرحوم مخلوق خدا کے لئے خدمت کے جذبے سے سرشار شخص تھے ایسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ حاجی عبدالعزیز مرحوم کی وفات پر پوری اوورسیز کشمیری کمیونٹی افسردہ ہے حاجی عبدالعزیز مرحوم ہر دل عزیز شخص تھے ان کا نام اور سماجی کام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ موت برحق ہے جس کا ہر ذی روح کو ذائقہ چکھنا ہے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں وہ حاجی عبدالعزیز مرحوم کے تمام صغیرہ وکبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے ان کی قبر اور حشر کی جملہ منازل کو آسان فرمائے اپنے پیارے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید اور وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید سمیت جملہ پسماندگان کو صبر جمیل پر اجر عظیم دے آمین۔۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات