پاک فوج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے،عامر عبدالغفار لون

یکیورٹی فورسز دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گی،وزیر ماحولیات

جمعرات 29 مئی 2025 16:47

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر ماحولیات عامر عبدالغفار لون کا سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختونخواہ میں تین کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین،عامر عبدالغفار لون کی بھارتی سہولت کار 9 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم قابل تعریف ہے،پاک فوج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گی۔انھوں نے مزید کہا کہ دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکے گا،پاکستانی وکشمیری عوام اور سیکیورٹی فورسز دشمن کی ہر سازش کو ناکام کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں،سیکیورٹی فورسز کی بھارتی سہولت کار دہشتگردوں کے خلاف مربوط کارروائیاں قابل ستائش ہیں،دشمن، پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے میں مصروف ہے دشمن کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑے گی پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔