Live Updates

سلمان علی آغا نے وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو شاہد آفریدی کے پاس بھی نہیں

31 سالہ بیٹر نے 34 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز سکور کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 29 مئی 2025 15:41

سلمان علی آغا نے وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو شاہد آفریدی کے پاس بھی نہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 مئی 2025ء ) قومی ٹی ٹوٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو شاہد آفریدی کے پاس بھی نہیں ہے۔
31 سالہ سلمان علی آغا نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی، انہوں نے 34 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز سکور کیے، وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بنگلہ دیش کیخلاف نصف سنچری سکور کرنے والے دوسرے کپتان بنے۔

 
اس سے قبل سابق کپتان بابر اعظم نے 2020ء میں بنگلہ دیش کیخلاف *66 اور 2022ء میں 55 رنز سکور کیے تھے۔ 
شاہد آفریدی نے 2016ء میں بنگلہ دیش کیخلاف 49 اور 2012ء میں محمد حفیظ نے 45 رنز بنائے تھے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان بمقابلہ بنگلادیش ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 37 رنز سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

 

قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم 202 رنز کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

 
بنگلا دیش کی جانب سے کپتان لٹن داس 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جاکر علی 36، تنزید حسن 31، توحید ہردوئے 17، شریف الاسلام 5، شمیم حسین 4، پرویز حسین ایمان 4، رشاد حسین 4، مہدی حسن 2، تنظیم حسن ثاقب 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن محمود 9 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ 
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کی، شاداب خان نے 2 جبکہ فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان آغا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔ 
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب خان 48، حسن نواز 44، محمد حارث 31، خوشدل شاہ 5، فخر زمان 1 اور صائم ایوب 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 11 اور حسن علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ 
بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے 2 جبکہ شمیم حسین، حسن محمود، مہدی حسن، تنظیم حسن ثاقب اور رشاد حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات