قصور،غیرمنظورشدہ پوائنٹس پر جانوروں کی خریدوفروخت پر پابندی، دفعہ 144نافذ

جمعرات 29 مئی 2025 17:14

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمران علی نے عیدالاضحی سے قبل ضلعی انتظامیہ سے منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ پر جانوروں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے ضلع بھر میںندفعہ 144نافذ کردی۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران کو پابند کیا ہے کہ جاری نوٹیفکیشن میں دی گئی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔