گرمی کازوربڑھتے ہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ،پانی کی بندش ظلم کی انتہاہے،محمد سلیم عطاری

جمعرات 29 مئی 2025 18:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کہاکہ طویل لوڈشیڈنگ اورپانی کی بندش نے عوام کوعذاب میں مبتلاکردیاہے ،شدیدگرمی ہیٹ ویو،حبس کے موسم میں جہاں انسانی جانوں کے ضیاع ہونے کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے ایسی صورت حال میں عوام کی زندگیوں کومحفوظ کرنے بجائے لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے بجائے اُس میں اضافہ کرنااورپانی فراہمی کویقینی بنانے کے بجائے ،پانی بندش کرناظلم کی انتہاہے جن علاقوں میں 10سے 12گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی اب وہاں 14-16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،گھروں میں موجودخواتین ،بچے ،بزرگ اوربیمارافرادجینامشکل ہوگیاہے،رات کے وقت بھی شہر کا بڑاحصہ اندھیرے میں ڈوبارہتا ہے، شدیدگرمی کے باعث لوگ گھروں سے باہرکھلے مقامات پربستر لگائے نظر آتے ہیں اس کے باوجود بجلی پیداکرنے والے ادارے شرم محسوس کرنے کے بجائے ڈھٹائی سے یہ کہتے ہیں کہ شہرمیں کوئی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

محمدسلیم عطاری نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ اگرعوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا توانتظامیہ اورکے الیکٹرک کیخلاف عوام شدیدردعمل کااظہارکرنے پر مجبورہوجائیں گے۔انہوںنے حکومت اورمتعلقہ شعبوں سے اپیل کی کہ عوام کی بدعاؤں سے بچیں ،بدترین اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اورپانی کے بحران پر قابوپانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ایک نجی پروگرام میں سیاسی رہنماوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔