
ٹرمپ انتظامیہ کا چین کے طلبہ کے ویزے جارحانہ انداز میں منسوخ کرنے کا اعلان
یہ اقدام صرف چینی کمیونسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے یا اہم اور حساس شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبا پر لاگو ہوگا.وزیر خارجہ مارکو روبیو
میاں محمد ندیم
جمعرات 29 مئی 2025
17:48

(جاری ہے)
چین اور امریکا کے تعلقات حالیہ مہینوں میں شدید کشیدگی کا شکار ہوئے ہیں خاص طور پر جب ٹرمپ کی جانب سے درآمدات پر محصولات لگانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ گئی گزشتہ سال تقریباً 2 لاکھ80 ہزار چینی طلبہ امریکا میں تعلیم حاصل کر رہے تھے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کتنے طلبہ اس نئے فیصلے سے متاثر ہوں گے. چین نے اس فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ تعمیری تعلقات کی راہ اپنائے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ اس منصوبے کے تحت مستقبل میں چین اور ہانگ کانگ سے ویزا درخواست دہندگان کی جانچ پڑتال کے معیار کو بھی مزید سخت کیا جائے گا ماضی میں امریکی جامعات میں داخل بین الاقوامی طلبہ کی اکثریت چینی شہریوں پر مشتمل ہوتی تھی تاہم حالیہ برسوں میں اس رجحان میں کمی آئی ہے. امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس کمی کی وجوہات میں کرونا وبا کے دوران عائد پابندیاں اور چین و امریکا کے بگڑتے تعلقات شامل ہیں قبل ازیں مارکو روبیو نے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں کو ہدایت کی کہ وہ اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے نئے انٹرویوز کا شیڈول بنانا بند کر دیں کیونکہ محکمہ خارجہ ایسے درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا جانچ پڑتال کو وسعت دینے کی تیاری کر رہا ہے چین نے اس اقدام کی بھی مخالفت کی تھی مارکو روبیو نے جاری بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکی محکمہ خارجہ، محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ساتھ مل کر ان چینی طلبہ کے ویزے جارحانہ انداز میں منسوخ کرے گا جن کا تعلق چینی کمیونسٹ پارٹی سے ہے یا جو اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم عوامی جمہوریہ چین اور ہانگ کانگ سے مستقبل میں آنے والی تمام ویزا درخواستوں کی جانچ کے معیار کو بھی سخت کریں گے ٹرمپ انتظامیہ اس سے قبل بھی کئی غیر ملکی طلبہ کو ملک بدر کرنے کی کوشش کر چکی ہے اور ہزاروں ویزے منسوخ کر چکی ہے، تاہم ان میں سے کئی اقدامات عدالتوں میں روک دیے گئے انتظامیہ نے امریکی جامعات کی فنڈنگ میں بھی کروڑوں ڈالر کی کٹوتی کی ہے، صدر ٹرمپ نے امریکا کی چند اعلیٰ جامعات، جیسے ہارورڈ کو حد سے زیادہ آزاد خیال قرار دیا ہے اور ان پر کیمپس میں یہود دشمنی کے خلاف موثر اقدامات نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے واضح رہے کہ امریکی جامعات کی آمدنی کا بڑا حصہ غیر ملکی طلبہ سے آتا ہے کیونکہ وہ عام طور پر مقامی طلبہ کی نسبت زیادہ فیس ادا کرتے ہیں.
مزید اہم خبریں
-
نیتن یاہو ایک ’مسئلہ‘ بن چکے ہیں، ڈینش وزیر اعظم
-
پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ
-
ایران میں مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
-
حکومت کو آئی ایم ایف کی بجائے ملک کی 40 امیر ترین شخصیات سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ
-
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہماری چوائس نہیں تھی، تاریخ کا جبر تھا،احسن اقبال
-
لاہور میں ای ٹیکسی سروس کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ ، حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے پیدا صورتحال اور شا ہراہوں اور پلوں کو بڑے پیمانے پر ہونے والے ..
-
'جعلی تحقیق' سائنس پر اعتماد کو ختم کر رہی ہے
-
عمان کا پاکستانی طلباء کیلئے انڈرگریجویٹ سکالرشپس کا اعلان
-
14 کروڑ 30 لاکھ سے زائد براڈ بینڈ صارفین کیساتھ کیش لیس معیشت کی طرف منتقل ہونی کی بھرپورصلاحیت موجود ہے ‘ شزا فاطمہ
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی
-
یوسف رضا گیلانی کا ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.