Live Updates

سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 81 ہزارسے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

جمعرات 29 مئی 2025 21:12

سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 81 ہزارسے زائد عازمین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء) سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 81ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ،حج اپریشن کے لیے پروازوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 319 حج پروازوں کے ذریعے 81 ہزار 950 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ترجمان کے مطابق پاکستان سے حج پروازیں 31 مئی تک جاری رہیں گی ۔

ترجمان کے مطابق مدینہ منورہ میں مقیم عازمین حج کی مکہ آمد بھی 31 مئی تک جاری رہے گی۔ ترجمان کے مطابق عازمین حج کے لیے منی عرفات میں خیموں کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ترجمان کے مطابق امسال عازمین حج کی مشاعر میں آمد و رفت کے لیے مکتب کے ہمراہ جامع حکمت عملی طے کی گئی ہیشدید موسم سے حفاظت کے لیے سعودی حکام نے خصوصی ہدایات جاری کر دی۔۔۔۔ اعجاز خان
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات