
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں پاکستان میں میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی فریم ورک کے عنوان پر سیشن کا انعقاد
جمعرات 29 مئی 2025 22:53
(جاری ہے)
معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ بھی اس سیشن میں شریک ہوئے۔
انہوں نے سیشن میں موجود تمام شرکا اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے انتظامیہ کا ایک اہم موضوع پر سیشن کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا میڈیا کی اہمیت کو کھبی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، یہ دور ڈیجیٹل میڈیا کا ہے اسوقت گلگت بلتستان کی آبادی 17 لاکھ ہے اور 6 لاکھ کے قریب لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کے لئے انفارمیشن لٹریسی کی تربیت ناگزیر ہو چکی ہے تاکہ پروپیگینڈے کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا ایم آئی ایل کو لازمی تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان دوسرے صوبوں کی نسبت مختلف ہے ۔انہوں نے کہا امید ہے کہ اس اہم موضوع پر باہمی مشاورت سے موثر اور قابل عمل ڈاکومنٹ تیار ہو جائے گا۔انہوں نے سوشل میڈیا کے استعمال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک لفظ کسی کی 35 سالہ خدمات پر مبنی امیج کو خراب کر سکتا ہے۔ اسلئے ضروری ہے کہ سوشل میڈیا سبسکرائبرز مثبت استعمال کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا میڈیا پلیٹ فارمز پر ہر قسم کے مواد کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسلیے یہ جاننا ضروری ہے کہ کیا درست ہے اور کیا فیک ۔ میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی یوتھ کو میڈیا پر چلنے والی معلومات سمجھنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے کہا میڈیا کا دنیا بھر کی ثقافتوں پر اثر رہا ہے اسلیے میڈیا کہ منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے شہریوں کے لئے میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت گلگت بلتستان میڈیا کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی کیبینٹ سے جلد منظوری مل جائے گی۔ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان میڈیا کی مضبوطی کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت گلگت بلتستان اس اہم شعبے میں موثر اقدامات اور پالیسی سازی کے لئے تمام اداروں کیساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ مشاورتی سیشن میں ڈاکٹر اکبر ہیڈ آف میڈیا ڈیپارٹمنٹ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت، پالیسی ساز،ماہرین، شعبہ اطلاعات کے طلبہ و طالبات، میڈیا کے نمائندے، مقررین، ہیومن رائٹس کے نمائندے شریک ہوئے ۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب یونیورسٹی میں 300 لاوارث موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کا انکشاف
-
پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب
-
ثانوی تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
میٹرک میں خراب نتائج دینے والے سکول سربراہان و اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
-
سرگودھا ،سالانہ میٹرک امتحانات ناکام امیدوار طلبا و طالبات کیلئے سپلیمینٹری امتحانات 10ستمبر کو شروع ہونگے
-
غربت ہارگئی، تعلیم جیت گئی : بینظیر تعلیمی وظائف کی ہونہار طالبات کی شاندارکامیابی میٹرک امتحان میں ٹاپ پوزیشنزحاصل کرلیں
-
نہم جماعت میں جنرل ریاضی کا مضمون ختم ،پیکٹا کا اہم تعلیمی فیصلہ
-
تعلیمی بورڈملتان نے میڑک کے سالانہ امتحان 2025کے نتائج کا اعلان کردیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی پانچویں بڑی اورایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے
-
وزیراعلیٰ کی میٹر ک کے سالانہ امتحانات 2025ء کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مبارکباد
-
پنجاب یونیورسٹی ماڈل ہائی سکول گرلزکا میٹرک میں شاندارنتائج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.