نصیرآباد ڈویژن مین قیامت خیز گرمی جاری سورج سوانیزے پرآگیا

جمعرات 29 مئی 2025 19:15

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) نصیرآباد ڈویژن مین قیامت خیز گرمی جاری سورج سوانیزے پرآگیا سارا دن گرم ہواوں کا راج دفاتر بازار ویران کاروبارزندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ڈیرہ مراد جمالی میں کیسکو کی ریکوری مہم شہر کے 85 فیصد ٹرانسفارمرز بند کر دیے گیے شہری قیامت خیز گرمیوں میں بلبلا اٹھے بچے بوڑھے خواتین سخت گرمی کے باعث اذیت ناک صورتحال سے دوچار کسی مسیحا کے انتطار ڈیرہ مراد جمالی کی نصف ابادی بجلی بندش کے باعث نقل ومکانی کرنی۔

شروع کردی تفصیلات کے مطابق نصیراباد ڈویژن ان دنوں شدید اور ناقابل برداشت گرمی کی لیپٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت 50 سنٹی گریڈ سے زیادہ ہے نصیرآباد ڈویژن میں جاری گرمی کے باعث سرکاری دفاتر اوربازارسنسان اور ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں کاروبار زندگی مکمل ٹھپ ہو رہ گیا صبح ہوتے ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دیتا ہے لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے علاوہ ازیں شدید اور قیامت خیز گرمی۔

(جاری ہے)

کے دوران ڈیرہ مراد جمالی میں کیسکو کی جانب سے ریکوری مہم کے نام پر ڈیرہ مراد جمالی شہر کے 85 فیصد ٹرانسفارمز سیل اور مکمل طور پر بند کر دیے ہیں شہری قیامت خیز گرمی اور بجلی کی نبدش کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی معجزہ کا انتظار کر رہے ہیں ڈیرہ مراد جمالی کے شہریوں نے کیسکو کے اعلی حکام سے پر زور اپیل کی ہے۔کہ شہر کے اندر بند تمام ٹرانسفارمرز۔کھولے جائیں گرمیوں میں ڈیرہ مراد جمالی کے عوام کو ریلف دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :