مودی کی ہندوتواپالیسیوں اورجنگی جنون سیخطے میں امن کوخطرہ ہے،ڈاکٹرحاجی حنیف طیب

جمعرات 29 مئی 2025 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب ،پارٹی صدرمیاں خالدحبیب الٰہی ایڈوکیٹ،جنرل سیکریٹری پروفیسرعبدالجبارقریشی،چیف آرگنائزرانجینئرعبدالرشید ارشدنے مشترکہ بیان میں کہاکہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی عوام نے قومی یکجہتی کابے مثال مظاہرہ کیا،جبکہ شکست خوردہ بھارت میدان میں مقابلہ کرنے کے بجائے اسکول کے معصوم بچے اورپاکستانی عوام کو قتل کروارہاہے ۔

(جاری ہے)

رہنماؤںکا مزید کہناتھاکہ ملک دشمن قوتیںاپنے مفادات کیلئے پاکستان کومیدان جنگ بناناچاہتی ہیں،رہنماوںنے کہاکہ مودی کی ہندوتواپالیسیوں اورجنگی جنون کی وجہ سے خطے میں امن کوخطرہ ہے،اب توبھارت سے ہی آوازیں اُٹھ رہی ہے کہ اپنے سیاسی فائدہ کیلئے مودی نے پہلگام واقعہ خودکروایافالس فلیگ آپریشن کوبنیادبناکر پاکستان پرحملہ کیااورمعصوم شہریو ںکوشہید کیا،عالمی سطح پربھی مودی سرکارکی فسطائیت کی بھرپورمذمت کی جارہی ہے ۔رہنماوں نے کہاکہ ہماری افواج ،بحریہ ،فضائیہ ہمہ وقت ملکی سرحدوں کی حفاظت اوردشمن کی کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کو تیارہیں اورپاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔